ْوزیر اعلی پنجاب نے چوتھی بار چنیوٹ کی عوام کو لولی پوپ دیتے ہوئے اپنا دورہ منسوخ کر دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 20:36

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب نے چوتھی بار چنیوٹ کی عوام کو لولی پوپ دیتے ہوئے اپنا دورہ منسوخ کر دیا انتظامیہ کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئی۔ چوتھی بار تیاریوں کی مد میں کئے جانے والے اخراجات کا ذمہ دار کون ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو کے نئے تعمیر ہونے والے ویسٹ اینسینیٹر اور عمارت کی تعمیر نو کا معائنہ کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کا دورہ چنیوٹ بار بار التواء کا شکار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے تیاریوں کی مد میں کئے جانے والے لاکھوں روپے کے اخراجات کا ذمہ دار کون ہے وزیر اعلی کی جانب سے دورے کی تاریخ تو دی جاتی ہے لیکن جب تمام تر تیاریاں مکمل ہو تی ہے تو موسمی خرابی کا بہانہ بنا کر دورہ ملتوی کر دیا جاتا ہے جس پر اتنظامیہ سمیت عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ وزیر اعلی کی جانب سے بار بار ملتوی کئے جانے والے دورے کی جانب سے شہباز شریف اس ڈر سے چنیوٹ نہیں آتے کیونکہ انہوں نے فیصل آباد روڈ ون وے نہ کئے جانے پر ممکنہ احتجاج کے ڈر سے اپنا دورہ بار بار ملتوی کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :