وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا کی ملاقات

ہفتہ 19 مئی 2018 20:39

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور رکن قومی اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا نے ملاقات کی اور محمد شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

باشعور عوام جانتے ہیں کہ کس نے عوام کے مینڈیٹ سے انحراف کیا اور کس نے عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھا۔ 5 سال بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے اور ہماری کارکردگی قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہمارے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں اور آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں روشن، ترقی یافتہ اور خوشحال ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو عوام عام انتخابات میں رد کر دیں گے۔