شہباز شریف نمائشی ،فرمائشی منصوبوں کا افتتاح کرتے رہتے ہیں‘نفیسہ شاہ

بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا اور نندی پاور پلانٹ بند ہو گیا‘سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین

ہفتہ 19 مئی 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نمائشی اور فرمائشی منصوبوں کا افتتاح کرتے رہتے ہیں، آج ہی بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا اور نندی پاور پلانٹ بند ہو گیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بلندو بانگ دعوئوں کا حقیقت سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، انکے تمام منصوبوں میں کک بیک اور کمشن خوری ہے، کرپشن کو چھپانے کے لئے ہر منصوبے کے ریکارڈ کو جلا دیا جاتا ہے۔

وضاحت کریں کہ سی پیک کے پاور پلانٹس 40فیصد زیادہ مہنگے کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پلانٹ اور پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی بولی جامشورو پلانٹ سے 40 فیصد زیادہ مہنگی کیوں لگائی کئی۔