پلاٹ نمبر ST-21 ، بلاک (5) کے ڈی اے اسکیم کے بابت چیف سیکریٹری کے ترجمان کی وضاحت

ہفتہ 19 مئی 2018 20:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) چیف سیکرٹری سندھ کے ترجمان نے ایس ٹی ۔21 ، بلاک ۔5 ، کے ڈی اے اسکیم ۔5 ، کلفٹن کراچی کے پلاٹ کے بابت خبر پر وضاحت کی ہے۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پلاٹ نمبرایس ٹی ۔21 ، بلاک ۔5 ، اسکیم ۔5 ، کے ڈی اے نے 1986 میں ذیلی حصوں میں تقسیم کیا تھا ۔ کے ڈی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 39, 344.62 (انتالیس ہزار تین سو چوالیس اعشاریہ چھ دو ) مربع گز اراضی اسکواش کمپلیکس کی تعمیر کے لئے الاٹ کی تھی، جبکہ 40, 000 رقبہ مربع گز کا بقیہ حصہ جسے 21_B نمبر سے منسوک کیا گیا اسے پارک کے لئے ریزرو کیا گیا ۔

سول ایویشن اتھارٹی نے 2012 میں 39344.62 مربع گز میں سے 5000 مربع گز ایک معاہدے کے تحت کنوینٹ آف جیسز اینڈ میری اسکول کو تعلیمی مقاصد کے لئے تحفہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

سول ایویشن اتھارٹی ار اسکول CJ&m کے مابین اعلامیہ مئی 2012 میں عمل میں آیا ، 2013 میں کے ایم سی اور کراچی گرامر اسکول کے مابین معاہدے کے تحت پارک کے لئے مخصوص کردہ رقبہ کے ایم سی کی ایڈاپٹ پارک پالیسی کے تحت کراچی گرامر اسکول کو سونپ دیا گیا تھا۔

کے ڈی اے اور کے ایم سی کے ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ 1985 اور 2012 اور 2013 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لئے مختص اراضی کے بابت مختلف جائے وقوعہ سے مربوط مختلف پلاٹ بنائے گئے ۔ پارک کے لئے مخصوص اراضی بھی کارروائی کا حصہ بنی جو موجودہ کے مظہر کیفیت ہے۔چیف سیکریٹریآفس میں صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ متعلقہ ریکارڈ سے حقائق اخذ کر کے سائیٹ کی ڈیمارکیشن درست ماسٹر پلان کے مطابق یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :