بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قبول نہیں کرینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

دین اسلام اور مسلم اُمہ کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیںالقدس پر اسرائیلی تسلط قبول نہیں کرینگے،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ مئی 20:39

بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قبول نہیں کرینگے،سربراہ پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ القدس کا تحفظ امن اور انسانیت کا تحفظ ہے ، پر امن نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی وامریکی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،انسانیت کے علمبردار کے دعویدارہی انسانیت کے دشمن ہیں،،امریکہ اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ،،امریکہ اور اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پرمظالم بنداور مسلم نسل کشی کا سلسلہ نہیںروکاتو مذاہب کے درمیان جنگ کو کوئی روک نہیں سکے گا ،دین اسلام اور مسلم اُمہ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قبول نہیں کرینگے،مسلم حکمران بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قیام کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں ،القدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح اُمت مسلمہ کی غیرت وحمیت کو چیلنج ہے ،،اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک اور سوالیہ نشان ہے ،اسرئیلی فوج نے پر امن احتجاج کرنے والے 60سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا اور ہزاروں زخمی ہیں ،اس دردناک واقعے پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی بے حسی کی انتہا ہے ،اگر آج فلسطین محفوظ نہیں تو پھر مسلم حکمران سن لیں وہ بھی یہود ونصاری سے نہیں بچ سکیں گے ،قرآن پاک کا فیصلہ ہے یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ،مسلم حکمران یہود نصاریٰ کی سازشوں اور مسلمنسل کشی کو روکنے اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹائون دورے کے موقع پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ترکی کی عوام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی تاریخ رقم کی ہے مسلم حکمران اس طرز پر چلیں تو امریکہ اور اسرائیل میں جرأت نہیں ہوگی کہ وہ اپنا تسلط قائم رکھ سکیں ،انہوں نے کہا کہ او آئی سی فلسطین کے موجودہ حالات کی روشنی میں اسرائیل اور امریکہ کو القدس پر قبضہ یا سفارت خانہ بنانے سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اور واضع اعلانیہ جاری کرئے ،،اقوام متحدہ کی خاموشی سے لگتا ہے کہ یہ عالمی ادارہ نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی بن گیا ہے ،مسلم اُمہ کو بیدار ہونا ہوگا ورنہ یہود نصاری مسلم نسل کشی کرتے رہینگے۔