سجاول، ضلع بھر میں گرمی کی شدید لہر،درجہ حرارت تینتالیس درجہ سے زیادہ رہا

ہفتہ 19 مئی 2018 20:41

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ضلع بھر میں گرمی کی شدید لہرجاری ہے اور درجہ حرارت تینتالیس درجہ سے زیادہ رہا، گرمی کے دوران بجلی کی بندش اور آنکھ مچولی سے روزہ داروں کو پریشانی کا سامنہ رہا، علاقے میں پانی کی فراہمی میں بھی تعطل پیداہونے سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ، ماہ صیام میں حیسکو عملے کی جانب سے مصنوعی بجلی بندش سے پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے ،

متعلقہ عنوان :