نڈال نے جوکووچ کو ہرا کر اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 19 مئی 2018 20:46

نڈال نے جوکووچ کو ہرا کر اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں جگہ بنا ..
روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے سیمی فائنل میں نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نڈال نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ کو 7-6، (7-4) اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :