جان کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں داخل

ہفتہ مئی 20:46

جان کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ..
روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) جان سیبسٹین کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں داخل ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جان کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-4)، 3-6 اور 10-8 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :