شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل نے شادی کے جوڑے کے ذریعے پاکستان سمیت 53 ممالک کو خراج تحسین پیش کیا

میگھن مارکل کے عروسی جوڑے کو انکی خواہش پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سمیت تمام 53 کامن ویلتھ ممالک کے پھولوں کو دھاگے سے کشید کیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ مئی 20:48

شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل نے شادی کے جوڑے کے ذریعے پاکستان سمیت ..
لندن ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل نے شادی کے جوڑے کے ذریعے پاکستان سمیت 53 کامن ویلتھ ممالک کو خراج تحسین پیش کیا۔ میگھن مارکل کے عروسی جوڑے کو انکی خواہش پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سمیت تمام 53 کامن ویلتھ ممالک کے پھولوں کو دھاگے سے کشید کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور تاریخ ساز شادی ہو گئی۔

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی شادی آج ونڈسر کاسل میں انجام پائی۔شہزادی لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادے ہیری اور میگھن آج ایک بڑی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شاہی جوڑے کی شادی پر عوام میں بھی شدید جوش خروش دیکھنے میں آیا تھا۔۔شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔جب کہ شاہی خاندان کی اس شادی کی تقریب میں کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہی جوڑے کی شادی میں نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔ شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل کا جوڑا عروسی بھی سب کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا ۔اس جوڑے میں خاص بات یہ تھی کہ شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل نے شادی کے جوڑے کے ذریعے پاکستان سمیت 53 کامن ویلتھ ممالک کو خراج تحسین پیش کیا۔میگھن مارکل نے اپنا عروسی جوڑا ڈیزائین کرنے والی معروف خاتون فیشن ڈیزائنر کلیئر ویٹ کیلر سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ ان کے شادی کے جوڑے پر دولت مشترکہ کے تمام 53 ممالک اور ان کے آبائی علاقے کیلی فورنیا کے پھولوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

اس طرح ڈیزائنر نے 5 میٹر طویل گھونگھٹ پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سمیت دیگر کامن ویلتھ ممالک کے پھولوں کو سوئی دھاگے کے ذریعے بُننے کا بندوبست کیا۔یوں شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل نے شادی کے جوڑے کے ذریعے پاکستان سمیت 53 کامن ویلتھ ممالک کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :