پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کر دی

ہفتہ 19 مئی 2018 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 25مئی2018ء تک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس فائونڈیشن، E-11/4، اسلام آبادپہنچ جانی چاہئیں۔ صدرپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواست کے ساتھ 30000روپے کا پی پی پی پی کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے ،ْنامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔