Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے متفرق درخواست دائرکردی

خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ درست اورقانون کے مطابق ہے،فیصلے میں کسی قسم کی عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں ،ْدرخواست گزار

ہفتہ 19 مئی 2018 20:53

پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارنے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے متفرق درخواست دائرکردی،درخواست عثمان ڈارکے وکیل سکندربشیرنے سپریم کورٹ میں دائرکی،جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ درست اورقانون کے مطابق ہے،فیصلے میں کسی قسم کی عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ آصف کی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل خارج کی جائے اورنااہلی کافیصلہ برقراررکھاجائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کی اکاوٴنٹ ظاہرنہ کرنے کی دلیل قابل جوازودفاع نہیں،اثاثے ظاہرنہ کرنے کامقصدٹیکس سے بچاناہوتا ہے،خواجہ آصف کے اثاثے ظاہرنہ کرنے سے مفادات کاٹکرائوبھی سامنے آتاہے،اثاثے ظاہرنہ کرنے کامقصد آمدن کے ذرائع چھپاناہوتاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات