جمعیت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ پہ خاموش نہیں بیٹھیں گے ،مولانا عبدالغفور حیدری

ہفتہ 19 مئی 2018 20:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت کے کارکنوں کو انکی امن پالیسی کے تحت ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جارہا ہے مولانا حبیب اللہ مینگل کی شہادت کسی قومی المیے سے کم نہیں اس سے قبل میر منیر ملازئی وجمعیت کے دیگر سینکڑوں کارکنوں کیساتھ انتظامیہ کا ناروا سلوک جاری ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتے پرامن ماحول میں سیاسی جہدوجہد کررہے ہیں لیکن صوبے میں ہمارے کارکن محفوظ نہیں ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن وامان کی بحالی میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہیں آئے روز جمعیت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بلاجواز تنگ کیا جارہا ہیں جسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سینکڑوں چوکیوں اور ہزاروں نفریوں کے باوجود خواب خرگوش میں ہیں اور قاتل ڈاکو اور لٹیرے دھندناتے پھررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ملوث افراد کو جلد ازجلد گرفتار کرے۔

متعلقہ عنوان :