خضدار سے بلوچستان نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،ارباب محمد نواز مینگل

ہفتہ مئی 20:56

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب جھالاوان ارباب محمد نواز مینگل خضدار کے سینئر رہنما رئیس غلام مصطفی گزگی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ خضدارسے بہت جلد روائتی اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کے وراثتی سیاست کو بلوچستان نیشنل پارٹی ختم کرانے میں اپنا کردار اداکریگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے 20سالوں خضدار پروراثتی سیاست کا غلبہ ہے لوگوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزیدالجھ گئے ہیں پسماندگی بے علمی بے روزگاری لوگوںکا مقدربن گیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خضدار اس روئے زمین کا حصہ نہیں ہے اور یہاں انسان نہیںبستے ہیں جن کی ضرورتوں کا خیال رکھ کر بنیادی مسائل حل کئے جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ گھٹن زدہ ماحول سے نکلنے کے لئے سرداراختر جان مینگل سے خضدار کے عوام کی امیدیں وابسطہ ہیںاور وہ خضدار میں اپنا کردار ادہ کریں تاکہ خضدار سے مورثی سیاست کا خاتمہ ہو سکے۔اس دفعہ جنرل الیکشن میں خضدار سے بی این پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے خضدار کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریگا۔

متعلقہ عنوان :