ساہیوال، تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق

ہفتہ 19 مئی 2018 21:06

ساہیوال۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) تیزرفتار موٹرسائیکل سوارکی ٹکر 10سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 176/9-L میں تاج وغیرہ دو نوجوان موٹرسائیکل کوتیزرفتاری اورلاپرواہی سے چلاتے ہوئے جارہے تھے کہ اس دوران تیزرفتاری کے باعث دس سالہ سائیکل سوارعابدعلی کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ساجد علی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔