ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتوں میں دو موٹرسائیکلیں ‘نقدی اور موبائل فون چرا لئے گئے

ہفتہ مئی 21:06

ساہیوال۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتوں میںنامعلوم ملزمان دو موٹرسائیکلیں ‘نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں91/9-L کے قریب ہوئی یہاں 120/9-Lکارہائشی رانا شبیر حسین اپنی موٹرسائیکل پر ساہیوال شہر سے واپس رات کے وقت گھرجارہاتھا کہ راستے میں3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیااور موٹرسائیکل نقدی‘ موبائل فون کل مالیتی50ہزار روپے چھین کرفرارہو گئے۔ چوری کی واردات ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے بابر اقبال کی موٹرسائیکل نمبری9258/SLKمالیتی35ہزارروپے چرالی‘ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :