پنجگور میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، چور رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ مئی 21:06

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پنجگور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اللہ بخش بلوچ کی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی چوری ڈکیتی میں ملوث ایک چور رنگے ہاتھوں گرفتار دوسرے کاروائی میں دو ملزم گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف برآمدتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر پنجگور اللہ بخش بلوچ کی خصوصی یدایت پر پنجگور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ایک چور گاڈی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار قبضے سے چوری شدہ گاڈی برآمدجبکہ پولیس کی ایک اور کاروائی میں دوملزمان گرفتار انکے قبضے سے دو کلاشنکوف برآمد کرلیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پنجگور اللہ بخش بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے امن چوری رہزنی ڈکیتی کے وراداتوں کاخاتمہ اولین ترجیح ہے جرائم چوری اور منشیات سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی جاری رہیگا پنجگور کو امن وسکون کا شہر بنالینگے۔

متعلقہ عنوان :