پنجگور شہر کی خوبصورتی اولین ترجیح ہے ،میجر (ر) اورنگ زیب بادینی

ہفتہ 19 مئی 2018 21:07

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور میجر (ر) اورنگ زیب بادینی نے کہا کہ پنجگور کے درپیش مسائل کا حل تعلیم صحت کے اداروں کی بحالی و بہتری پنجگور شہر کی خوبصورتی اولین ترجیح ہے شہر کے درپیش مسائل حل اورشہریوں کو انصاف ملنا شروع ہونگے تو پنجگور میں بہتر امن قائم ہوگا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوگوں کو اسان اور سستی داموں میں اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کو اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر پنجگور نے چارج سنبھالنے کے بعد پنجگور پریس کلب کے عہدیداروں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت سمیت تمام سرکاری اداروں کی بحالی اور بہتری کیلئے انتہائی سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت پڑی گریز نہیں کرے گے خصوصآ تعلیم صحت میری پہلی ترجیح ہے جبکہ شہر اور بازار کے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوگوں کو سستا اور معیاری اشیاء کی فراہمی اور مہنگاہی پر قابو پانے سمیت سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے اے سی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیا جا چکا ہے جو دودن میں پرائیس لسٹ مرتب کرکے اس پر عمل درامد شروع ہوگا انہوں نے پنجگور کے امن وامان کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ امن وامان کوئی بڑا مسلہ نہیں ہے لوگوں کے درپیش مسائل حل ہونگے سائلین کو انصاف اور غریبوں کو ان کا حق مل جائے گا تو امن خود بخود قائم ہوگا تاہم امن کے بہتر بحالی کیلئے لیویز اور پولیس کو متحرک کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور ناجائز تعمیرات کی کسی کو اجازت نہیں دینگے پنجگور شہر کے مسائل بازار اور سڑکوں کی بحالی تعلیم وصحت کے اداروں کی بہتری کیلئے بلند بھانگ دعوی نہیں کرتا لیکن میرا یہ عزم ہے کہ پنجگور شہر کو ایک خوبصورت شہر کی جانب گامزن کرنے میں دستاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائے گئے۔