کراکس ،ْوینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوئی اور فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

ہفتہ مئی 21:07

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) وینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوئی اور فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوئی جس کے بعد ہونے والے فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ،ْحالیہ فسادات وینزویلا کی مغربی ریاست لارا کی فینکس جیل میں ہوئے جہاں مرنے والوں میں گارڈز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان جیل فسادات کے دوران9 قیدی اور2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوئے۔ فسادات اب کنٹرول میں ہیں، پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے فسادات کی تحقیقات کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں وینزویلا کی جیل میں ہونے والے فسادات اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :