دنیا کی معمر ترین خاتون آئندہ ماہ 129ویں سالگرہ منائیں گی

ہفتہ مئی 21:07

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) روسی شہر شیشان میں دنیا کی معمر ترین خاتون آئندہ ماہ 129ویں سالگرہ منائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیشان کی ایک معمر خاتون جو چند دنوں میں اپنی 129ویں سالگرہ منانے والی ہیں نے کہا ہے کہ اتنی طویل عمر ایک سزا ہے۔ شیشان کی رہنے والی کوکو نے کہا کہ پوری زندگی میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں تھا جسے میں خوشگوار کہہ سکوں۔

(جاری ہے)

مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ میں اتنا عرصہ کیسے زندہ رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ میں گوشت نہیں کھاتی لیکن دودھ پیتی ہوں اور یہ سب کچھ اللہ کا کرم ہے کہ اب میں اگلے ماہ 129سال کی ہوجائونگی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب روس میں انقلاب آیا تھا تو میری عمر 27سال تھی۔ جب دوسری عالمی جنگ بند ہوئی تو میں 55 سال کی تھی۔ جب سوویت یونین کئی ملکوں میں تقسیم ہوا تو میری عمر 102سال تھی۔ اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اب میں کتنے عرصہ جی پائوں گی۔

متعلقہ عنوان :