عالمی کرکٹ کی بحالی کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے چودہ سال بعد پاکستان میں ہاکی کے عالمی مقابلوں کی اجازت دیدی

ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا ،ْافغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ، عمان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی

ہفتہ مئی 21:07

عالمی کرکٹ کی بحالی کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے چودہ سال بعد پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے چودہ سال بعد پاکستان میں ہاکی کے عالمی مقابلوں کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ہاکی کی عالمی تنظیم نے پاکستان کے ہاکی میدان آباد ہونے کی خوش خبری سنادی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14 سال بعد پاکستان میں ہاکی کے بین الاقوامی میچز کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا،جس میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ، عمان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا لیکن قومی ٹیم ممکنہ طور پر شرکت نہیں کرسکے گی۔ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں پرو ہاکی لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2004 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ اگرچہ رواں سال جنوری میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ’’ہاکی سیریز اوپن‘‘14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا پہلا باضابطہ ٹورنامنٹ ہوگا۔