پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلئے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کردی

ہفتہ مئی 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 25مئی2018ئ تک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس ف آنڈیشن، E-11/4، اسلام آباد، پہنچ جانی چاہئیں۔ صدر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواست کے ساتھ 30000روپے کا PPPP کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے۔ نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔نطارق ورک