اسلام آباد،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

ہفتہ مئی 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) وفاقی دار الحکومت میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے احمد حسن نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ ڈی ایچ اے ویلی میں نا معلوم ٹریکٹر ڈرائیور نے میرے بھانجے فراز احمد کو ہٹ کیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا تھانہ سہالہ کی حدود میں سواں کیمپ میں نا معلوم ڈرائیور نے غفلت لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے رخسانہ بی بی کو ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گئی شیر احمد نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ بس LES 30 کے ڈرائیور نے غفلت سے ڈرائیور کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار میرے بیٹے اعجاز اور بھتیجے مزمل کو نائنتھ ایونیو پر ہٹ کیا جس سے میرا بھتیجا مزمل جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔