وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

ہفتہ 19 مئی 2018 21:15

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پرکل اتوارکوکراچی پہنچیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہاس کراچی میں منعقدہ او جی ڈی سی ایل کے تحت کینسر اسپتال کے قیام سے متعلق فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک ہوںگے جبکہ گورنر ہاؤس میں ہی افطار عشائیہ تقریب میں شرکت کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیںگے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاس میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر اہم افراد شریک ہوںگے۔