بھارت عالمی دہشت گرد ہے جہاں دہشت گردوں کی لاتعداد فیکٹریاں اور ان کی محفوظ آماجگاہیں ہیں، ایڈووکیٹ انصار برنی

ہفتہ مئی 21:15

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) برنی انٹرنیشنل سربراہ و سابقہ وفاقی وزیر ایڈووکیٹ انصار برنی نے کوئٹہ میں سرحد پار سے آئے بھارتی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے جہاں دہشت گردوں کی لاتعداد فیکٹریاں اور ان کی محفوظ آماجگاہیں ہیں جہاں دہشت گرد ٹرین کرکے دنیا میں امن امان کی فضا کو ثبوتاز کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اس گذشتہ دن کو دورہ سجاول کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس نے کھاکہ دنیا بھر میں معصومیت کا راگ آلاپنے والا عالمی دہشتگرد مودی نے پاکستان ،،افغانستان،،،ایران،،،شام ،،،فلسطین سمیت دنیا بھر میں اپنے پالے ہوئے دہشتگردوں کے ہاتھوں بم دہماکے حملے کرواکے بے گناہ انسانوں کا خون بہاکے امن امان خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جسکا منہ بولتا ثبوت کشمیر میں جاری ظلم و جبر اور کلبوشن یادہو ہے اس نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت اقوام عالم بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیکر بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے مودی کو لغام دیں۔

(جاری ہے)

اس نے مزید کہاکہ کوئٹہ میں سرحد پار سے آئے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جس نے وطن عزیز کی خاطر جان قربان کردی ایسے جانثاروں کی قربانیاں نئی نسل کیلیے مشعل راہ ہیں۔