وزیراعلیٰ کی امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار

ہفتہ مئی 21:17

وزیراعلیٰ کی امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے واقعہ میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ہماری ہمدردیاں جاں بحق طالبہ کے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ اس اندوہناک واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے۔ درسگاہوں میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔