کمشنر لاہور ڈویژن کا شیخوپورہ کے رمضان بازاروں کا دورہ

ہفتہ 19 مئی 2018 21:17

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے رمضان المبارک میں پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کیے جانے والے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی، اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں میں کمی کے حوالے سے شیخوپورہ شہر کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن نے دالوں، سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور ریٹ لسٹوں کو خصوصی طور پر چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سبسڈائزڈآئٹم کی وافر دستیابی کے لیے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو بہترین اشیاء کی کم قیمت اور وافر مقدار میں فراہمی ہی رمضان بازاروں کا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میںچینی، آٹا ، گھی، دالوں، سبزیوں پھلوں سمیت اشیائے خوردو نوش کی بہترین کوالٹی اور وافر مقدار میں موجود ہیں- انہوں نے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی پرائس مجسٹریٹس بھرپور طریقے سے متحرک ہیں۔