وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ واقعہ کی مذمت

پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار

ہفتہ 19 مئی 2018 21:36

وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ واقعہ کی ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے واقعہ میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ہماری ہمدردیاں جاں بحق طالبہ کے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ اس اندوہناک واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے۔ درسگاہوں میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔