ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا عام خریدار بن کر باٹا پور رمضان بازار کا اچانک دورہ

غیررجسٹرڈ اورناقص کولا ڈرنکس اور شربت کے سٹالز ختم کروا دیے ، انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری ٹیلی فون مہو فیس بک پیج پر رمضان بازاروں کی شکایات کے حوالے سے سپیشل ریسپانس سیل قائم کیا گیاہے ، نورالامین مینگل

ہفتہ 19 مئی 2018 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے عام آدمی کے بھیس میں باٹا پور رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اوررمضان بازار میںلگے غیر معیاری کولاڈرنکس اور شربت کے سٹالز فوری طور پر ختم کروا دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے باٹا پور میں قائم رمضان بازار کے حوالے سے عوام اور ضلعی انتظامیہ کی شکایات موصول ہونے پر ایکشن لیا اور بھیس بدل کر خریداری کی ۔

دوران خریداری بازار کا جائزہ لے کرڈی جی فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اشیائے خورونوش فروخت کر نے والوں کا نوٹس لیا اوران سٹالز کو ختم کروا کر انتظامیہ کوحتمی وارننگ نوٹس بھی جاری کر دیا۔ختم کیے گئے سٹالز میں غیر رجسٹرڈ کولڈ ڈرنکس اور شربت کے سٹالز شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کومتعلقہ کولڈ ڈرنکس اور شربت کی فیکٹریاں فوری چیک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

بازار میںتمام سٹالز پر اشیاء خوردونوش کے معیار کی چیکنگ کرتے ہوئے موقع پر ملاوٹ کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔سبزیوں کے سٹالز کی چیکنگ کے دوران نہری پانی سے اگی تازہ اور بہترین سبزیاں رکھنے پر 3 سٹالز مالکان کو دس دس ہزار کا انعام دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تازہ سبزیوں کے سٹالز سے اپنے گھر کے لیے سبزیاں بھی خریدیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بازار کا اچانک دورہ عوامی اور ضلعی انتظامیہ کی شکایات موصول ہونے پر کیا گیا ہے۔

غیر معیاری سٹالز لگوانے پر انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری کر دے گئی ہے۔ دوبارہ سٹالز لگوانے پر متعلقہ افسر کے خلاف کاروائی کی سفارش کریں گے۔ ڈی جی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ عوام اشیاء خوردونوش کے معیار کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں کال یا میسج کریں۔ٹیلی فون اور فیس بک پیج پر رمضان بازاروں کی شکایات کے حوالے سے سپیشل ریسپانس سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :