الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس بڑھا دی

ہفتہ 19 مئی 2018 21:36

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس بڑھا دی، قومی اسمبلی کی فیس 4ہزار سے 30ہزار اور صوبائی اسمبلی کی فیس 2ہزار سے 20ہزار کردی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی کے امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 40 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے امیداور کے لیے 20 لاکھ حد مقرر ہے۔