ن مسلم لیگ نے راولپنڈی ڈویژن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات تیار کرنیوالی کمیٹی کیلئے ملک تنویر اسلم نامزکردیا

ہفتہ 19 مئی 2018 21:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیٹھی کو پاکستان مسلم لیگ ن نے راولپنڈی ڈویژن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے والی کمیٹی میں نامزد کردیا،تین رکنی کمیٹی آنے والے عام انتخابات میں رالپنڈی ڈویژن کے مضبوط امیدواروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریگی،معلوم ہوا ہے کہ ہر نشست پر پہلی اور دوسری ترجیح کے حوالے سے امیدواروں کی نامزدگی کا اختیار مذکورہ کمیٹی کو دیا گیا ہے، مسلم لیگ ن نے آنے والے عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی درخواستیں پہلے ہی طلب کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :