5 روز قبل نارووال سے لا پتہ ہونیوالی 6 سالہ بچی کی لاش غازی ککا سیفل دریائے راوی کے قریب سے ملی گئی

ہفتہ 19 مئی 2018 21:41

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) 5 روز قبل نارووال بائی پاس سے لا پتہ ہونے والی 6 سالہ بچی نمرہ راشد کی لاش غازی ککا سیفل دریائے راوی کے قریب سے ملی، تفصیلات کے مطابق نمرا کے والد راشد علی نے 13مئی کو تھانہ سٹی نارووال کو رپٹ گمشدگی درج کروائی کہ اس کی بیٹی نمرہ راشد اپنی والد کے ہمراہ محلہ میراں شاہ حسین نارووال سے گوجرانوالہ اس کے پاس آنے کیلئے صبح تقریبا آٹھ بجکر چالیس منٹ پر ٹویاٹا سٹینڈ پر پہنچی اور وہاں کھڑے ہوکر بچی کے کھانے کیلئے چیز لینے کی ضد کی اور اپنی والدہ سے دس روپے لیکرنزدیکی کھوکھے پر گئی تھوڑی ہی دیر میں بچی جب واپس نہیں آئی تو اس نے قریبی دکانوں اور ٹیوٹا اسٹینڈ والوں سے بھی پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

میں نے بھی فوری نارووال آکر ٹیوٹا سٹینڈ پر لگے کیمروں میں دیکھا لیکن پتہ نہیں چلا کہ میری بیٹی کہاں گئی ،راشدعلی اپنی بیٹی کو اسی دن سے ڈھونڈ رہا تھا کہ گذشتہ روز اطلاع ملی کہ دریائے روای غازی ککا سیفل سے ملی ہے راشد اور اس کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی کی لاش کو پہچان لیابچی کی لاش ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا راشد علی جو نارووال کے قریبی گائوں داتیوال کا ہے نے لاش اپنے آبائی گائوں لے گئے اور نماز جنازہ کے بعد لاش کو سپرد خاک کر دیا گیا لاش کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کواٹر مریدکے میں ہوئی ہے جس کی رپورٹ اطلاع کے مطابق تین روز بعد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :