Live Updates

آصف زرداری واسکٹ پہن کر قوم کو بھاشن دیتے ہیں ، اپنے دور میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا، دھرنے والوں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا ، قوم دھرنے دینے والوں کو بھی معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے کے پی کے میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی، احد چیمہ نے بھی اس منصوبے کیلئے دن رات کام کیا ، اگر اچھا کام کرنے والوں کو شاباش نہیں دی جائے گی تو گھوڑے اور گدھے میں تمیز ختم ہو جائیگی، بھکھی پاور پلانٹ کے منصوبے میں 39ارب روپے کی بچت کی گئی ہے،عمران خان نے پانچ برس میں کے پی کے میں صرف80میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 مئی 2018 21:48

آصف زرداری واسکٹ پہن کر قوم کو بھاشن دیتے ہیں ، اپنے دور میں بجلی کا ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری واسکٹ پہن کر قوم کو بھاشن دیتے ہیں ، آصف زرداری نے اپنے دور میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا، دھرنے والوں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا ، قوم دھرنے دینے والوں کو بھی معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے کے پی کے میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی، احد چیمہ نے بھی اس منصوبے کیلئے دن رات کام کیا ، اگر اچھا کام کرنے والوں کو شاباش نہیں دی جائے گی تو گھوڑے اور گدھے میں تمیز ختم ہو جائیگی، بھکھی پاور پلانٹ کے منصوبے میں 39ارب روپے کی بچت کی گئی ہے،عمران خان نے پانچ برس میں کے پی کے میں صرف80میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔

ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت عظیم دن ہے ، بھکھی پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت1180میگاواٹ ہے ، یہ پاور پلانٹ حکومت پنجاب کے سرمائے سے لگایا گیا ہے ، منصوبے کو برق رفتاری اور شفافیت سے مکمل کیا گیا ہے ، ہم نے نینشل گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا ہے ۔

ساہیوال ،پورٹ قاسم پلانٹ (2700) میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، تربیلا فور کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے ، ہم نے پانچ برسوں میں دس ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری واسکٹ پہن کر قوم کو بھاشن دیتے ہیں ، آصف زرداری نے اپنے دور میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا، ہم نے آدھی قیمت پر منصوبے لگائے جس کا فائدہ قومی خزانے کو ہوا ، کم قیمت کا فائدہ صارف کو مل رہا ہے ، دھرنے والوں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا ، قوم دھرنے دینے والوں کو بھی معاف نہیں کرے گی ۔

عمران خان خیبرپختونخوا میں بجلی کے منصوبے دکھائیں ، عمران خان نے کے پی کے میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے ملک سے پر چھائے اندھیرے چھٹ رہے ہیں ، یہ پاور پلانٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا جدید ترین گیس ٹیکنالوجی پاور پلانٹ ہے ، اس پلانٹ سے مارچ2017سے اب تک 3.1ارب یونٹ بجلی کی پیداوار حاصل کی جاچکی ہے ۔

بھکھی پاور پلانٹ کے منصوبے میں 39ارب روپے کی بچت کی گئی ہے ۔ 1180میگاواٹ کا بھکھی پاور پلانٹ 32ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ یہ پاور پلانٹ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پلانٹ کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ۔ شہبازشریف نے کہا کہ احد چیمہ نے بھی اس منصوبے کیلئے دن رات کام کیا ، نیب اور عدلیہ سے گزارش ہے کہ جہاں کرپشن ہوئی ، وہاں ضرورایکشن لیں ، اگر اچھا کام کرنے والوں کو شاباش نہیں دی جائے گی تو گھوڑے اور گدھے میں تمیز ختم ہو جائیگی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبا شریف نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ میں 1200میگاواٹ کا منصوبہ وفاقی حکومت کے اپنے سرمائے سے لگیا اور بلوکی میں 1200میگاواٹ کا منصوبہ وفاقی حکومت نے اپنے سرمائے سے لگایا یہ تینوں منصوبے آج3600میگاواٹ بجلی پاکستنا کو مہیا کر رہے ہیں ، تینوں منصوبوں کا سنگ بنیاد 2016میں اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں لگائے گئے ، کچھ ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے یہ منصوبے تین ماہ تاخیر سے مکمل ہوا ۔

یہ منصوبہ پنجاب حکومت اور تینوں کمپنیوں کے سی ای او منیجمنٹ کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1320میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جبکہ 1320میگاواٹ کا پورٹ قاسم منصوبہ جو کہ سی پیک کے تحت بنا ، یہ تقریباً2700میگاواٹ بھلی بنتی ہے ۔ نیلم جہلم منصوبے 20برس سے رینگ رہا تھا ، اب اس مبصوبے کے ابتدائی مراحل مکمل ہو چے ہیں ، تربیلا 4کے ابتدائی فیز مکمل ہو چکے ہیں ، بہاولپور میں 400میگاواٹ کے شمسی توانائی سے چلنے والے منصوبے لگ چکے ہیں اور بجلی مہیا کر رہے ہیں ، یہ تمام منصوبے مل کر دس ہزار میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں ، ان منصوبوں میں شفافیت کی انتہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سات برس میں گدو میں لگنے ولے منصوبے کی قیمت 8لاکھ 36ہزار ڈالر فی میگاواٹ لاگت آئی یعنی 90لاکھ فی میگاواٹ لاگت آئی جبکہ منصوبہ پر4لاکھ66ہزار ڈالر فی میگاواٹ لاگت آئی ۔ یہ منصوبے آدھی قیمت پر لگے ، یہ بجلی صارف کو بہت کم قیمت پر دستیاب ہے ، ہماری حکومت آنے کا پہلا سال دھرنوں میں گزر گیا ، قوم اس جرم کو معاف نہیں کرے گی ۔ دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا۔ عمران خان نے پورے پاکستان کو بجلی مہیا کرنے کا دعویٰ کیا مگر انہوں نے پانچ برس میں کے پی کے میں صرف80میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات