پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کارروائیاں 6 منشیا ت فروشوں سمیت 17ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 مئی 2018 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران6 منشیا ت فروشوں سمیت 17ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی ، آلا ت قماری بازی ، 5کلو 550گرام چرس ، 280گرام ہیروئن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کرلیا،ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا ئیں ، جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں تا کہ شہریو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ، مشکو ک و مشتبہ عناصر پر کڑ ی نظر رکھیں ، رمضا ن المبا رک میں سیکو ر ٹی ڈیو ٹی میں کسی قسم کی سستی بر داشت نہیں کیا جا ئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کے دوران17ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھا نہ بہا رہ کہو پویس کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے ملزم طاہر محمود کو گرفتار اس سے 1125گرام چرس برآمد کر لی،تھانہ گولڑہ پو لیس اے ایس آئی نیا ز نے ملزم تاصیف جا وید سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھا نہ شالیمار پو لیس اے ایس آئی صفدر حسین نے ملزم فیصل منیر سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،جبکہ سب انسپکٹر مشتاق احمد نے ملزم فلک محمود سے 225گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی,تھا نہ رمنا پولیس کے سب انسپکٹر اظہر محمود نے ملزم امیر نو اب سے 55گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی رضا محمد معہ ٹیم نے سیکٹر آئی نا ئن فور میں ریڈ کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی 12ہزارروپے ، آ لا ت قما ر بازی بر آمد کرلیے، جبکہ پولیس ٹیم نے ایک اور کا رروائی کے دوران سیکٹر آئی ایٹ میں شیشہ حقہ سینٹر ریڈ کرکے دو ملزمان وسیم اور حسین کو گرفتار کرکے ان سے 2حقے اور فلیور بر آمد کرلے، جبکہ سب انسپکٹر غلا م مصطفی نے ملزم عمر ان شہزاد کو گرفتار کرکے اس سے 515گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ سبز ی منڈ ی پو لیس کے سب انسپکٹر امجد علی اور شفقت محمود نے دو ملزمان محمد جا وید اور نور زمان سے 1کلو 850گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر عمر حیا ت معہ ٹیم نے ملزمہ یا سمین سے 2کلو 60گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی شاہدمنیر نے ملزم عدنا ن مسیح سے 20لیٹر شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کورال پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے ملزم سمین ما ئیکل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے ۔

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔