بیت الزہرا فاؤنڈیشن اسلام آباد میں بزرگ اور نادار خواتین کا ہاسٹل قائم کرے گی، مصطفی کاظمی

ہفتہ مئی 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء)بیت الزہرا فاؤنڈیشن کی طرف سے ابن مصطفی کاظمی اور سیدہ سنہا بخاری نے اعلان کیا ہے کہ بزرگ اور نادار خواتین کے لئے اسلام آباد میں ایک ہاسٹل قائم کیا جائے گا جس میں انہیں رہائش ،خوراک،صحت کی سہولیات حاصل ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں بہارہ کہو کے علاقے میں ایک عمارت خریدی گئی ہے اور عنقریب اسکا افتتاح ہوگا جس کے بعدبزرگ خواتین کی رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔