پیپلزپارٹی کی 2018 کے انتخابات کیلئے صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نیکی مدت میں توسیع

ہفتہ 19 مئی 2018 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 25مئی2018ء تک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس فائونڈیشن، E-11/4، اسلام آباد، پہنچ جانی چاہئیں۔ صدر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواست کے ساتھ 30000روپے کا PPPP کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے۔ نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔