جو نوازشر یف کہتے ہیں وہی (ن) لیگ کا بیانہ ہے ‘ہم ووٹ کو عزت دو بیانہ پر ہی عام انتخابات میں حصہ لیں گے ‘ مریم اورنگزیب

منگل کو تمام سیاسی جماعتیں نگران وزیر اعظم کا نام منتخب کرینگی ، امید ہے سب میں اتفاق ہو جائیگا ‘ الیکشن وقت پر ہوتا دیکھ رہی ہوں‘ ہر چیز کا ایک سیاسی پس منظر ہوتا ہے،خلائی مخلوق کی بات کو بھی اسی طرح دیکھنا چاہیے اس ملک میں مارشل لا لگتے رہے ہیں‘ میری خواہش ہے ملکی تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کرتے رہیں‘پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی لوگوں نے اپنی اپنی رائے دی ہے ‘ نواز شریف کے انٹرویو پر بہت آرا ہیں‘ نواز شریف نے جو انٹرویو دیا انکی اپنی رائے ہو گی ‘ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کی لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 21:54

جو نوازشر یف کہتے ہیں وہی (ن) لیگ کا بیانہ ہے ‘ہم ووٹ کو عزت دو بیانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جو نوازشر یف کہتے ہیں وہی (ن) لیگ کا بیانہ ہے ‘ہم ووٹ کو عزت دو بیانہ پر ہی عام انتخابات میں حصہ لیں گے ‘منگل کے روز تمام سیاسی جماعتیں نگران وزیر اعظم کا نام رکھیں گی اور امید ہے سب میں اتفاق ہو جائیگا ‘ الیکشن وقت پر ہوتا دیکھ رہی ہوں‘ ہر چیز کا ایک سیاسی پس منظر ہوتا ہے،خلائی مخلوق کی بات کو بھی اسی طرح دیکھنا چاہیے اس ملک میں مارشل لا لگتے رہے ہیں‘ میری خواہش ہے ملکی تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کرتے رہیں‘پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی لوگوں نے اپنی اپنی رائے دی ہے ‘ نواز شریف کے انٹرویو پر بہت آرا ہیں‘ نواز شریف نے جو انٹرویو دیا انکی اپنی رائے ہو گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر غیر رسمی خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ہم سے بہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں ہیں چائنہ پاکستان کوریڈور ایک بہت بڑی کامیابی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جمہوریت کا تسلسل چلتا رہے گادو ہزار اٹھارہ کا انتخاب ہونا یقینا ایک خوش آئند بات ہو گی انشا اللہ جمہوریت اس ملک میں اپنے دس سال مکمل کرے گی ہم جمہوریت کے نئے دور کا آغاز کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ان دس سالوں میں جمہوریت کو جو تقویت ملی اس میں میڈیا کا بڑا اہم کردار رہا ہے پاکستان میں اس وقت جو مسا ئل ہیں اسکا حل صرف مظبوط جمہوریت میں ہی ہے اور میری خواہش ہے کہ ملکی تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کرتے رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ منگل کے روز تمام سیاسی جماعتیں مل کر نگران وزیر اعظم کا نام سامنے رکھیں گی اور ہمیں اس بات کی امیدہے کہ اس پر اتفاق بھی ہوجائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک بڑی پارٹی ہے اور اس میں آرا مختلف ہوتی ہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی لوگوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا نواز شریف کے انٹرویو پر بہت آرا ہیں نواز شریف نے جو انٹرویو دیا وہ انکی اپنی رائے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے الیکشن کا جو سلوگن ہے وہ ووٹ کو عزت دو ہی ہو گا جو نواز شریف صاحب کا دیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیاں نہیں ٹوٹتیں، لوگ ٹوٹ کے جاتے ہیں الیکشن وقت پر ہوتا دیکھ رہی ہوں ہر چیز کا ایک سیاسی پس منظر ہوتا ہے خلائی مخلوق کی بات کو بھی اسی طرح دیکھنا چاہئے اس ملک میں مارشل لا لگتے رہے ہیں۔