Live Updates

آئندہ انتخابات میں استحصالی قوتوں اور غاصبوں کی باقیات کو شکست دینے کیلئے پارٹی کے کارکن میدان میں نکل آئیں جیسے ہی پارٹی نامزد امیدواروں کا اعلان کرے ان کی طاقت بن کر انتخابات جیتنے کے لئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں استحصالی قوتوں اور غاصبوں کی باقیات کو شکست دینے کیلئے پارٹی کے کارکن میدان میں نکل آئیں جیسے ہی پارٹی نامزد امیدواروں کا اعلان کرے ان کی طاقت بن کر انتخابات جیتنے کے لئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔

ہفتہ کو عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے نیر حسین بخاری نے کہا کہ عمران نیازی کا سو دن کا پلان عوام کو دھوکہ دینے کا پلان ہے۔

(جاری ہے)

عمران اپنے انتخابی حلقے میں پانچ بار بھی نہیں گئے اور اپنے ووٹروں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم رکھا اس لئے عمران نیازی کو پتہ ہی نہیں کہ عوام کے مسائل کیا ہیں۔

نیر بخاری نے کہا کہ عمران نیازی نے پختونخوا کے عوام کا بھی استحصال کیا جب بھی صوبے کے عوام کوئی مشکل پیش آئی تو وہ ان کی ہمدرد ی کے لئے جانے سے بھی کتراتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں۔ نواز اور عمران دونوں استحصالی قوتوں کی پیداوار ہیں۔ نیر بخاری نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سفیر بن کر عوام تک ان کا پیغام پہنچائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات