چین کہیں زیادہ تیز رفتارریل گاڑیاں بنانے پر تحقیق کر رہا ہے ،چینی انفارمیشن انجینئرر سی آر آر سی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن (سی آر آر سی )نے گذشتہ روز کہا کہ ملک کے تیز ترین ماڈل فوشنگ ٹرینوں میں استعمال کئے جانے والے 250کور سٹینڈز کا 84فیصد ملکی طور پر تیار کیا گیا ہے اور کئی زیادہ رفتار ریلو گاڑیوں کے بارے میں تحقیق جاری ہے ۔فوشنگ یا نشاط ثانیہ ریل گاڑیوں کے 21ستمبر2017کو بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان چلنے کے بعد سے چین کی بولٹ ٹرنیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 350کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی ہے ،سی آر آر سی کے چیف انفارمیشن انجینئر وانگ یوانگ جی نے کہا کہ فوشنگ ریل گاڑیاں ریلوے سسٹموں میں سمارٹ ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتی ہیں ،فوشنگ ٹرین میں 2500سے زیادہ سنسر لگے ہوئے ہیں اور درجہ حرارت ،ارتعاش ،دبائو اور انسولیشن صلاحتیں معلوم کر سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ سلامتی کو بہتر بنانے کیلئے ڈرئیوار کے طرز عمل کا بھی تجزیہ کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی آر آر سی کے پاس تیز رفتار اور انٹر سٹی ٹرنیوں میں پراڈیکس کا مکمل سیٹ ہے اور عالمی مارکیٹ تک توسیع کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔کارپریشن روس میں ماسکو اور کازن کے درمیان 4سو کلو میٹر فی گھنٹہ ہائی سپیڈ ریلوے لائن بچھا رہی ہے اس کے علاوہ 600کلومیٹر فی گھنٹہ کی سب سے زیادہ رفتار والی میگنٹک ۔لیوٹیشن ٹرین کا اگلہ ماڈل بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔