سیاسی مخالفین کو عوام انتخابات میں رد کردیں گے، ان کی پرواہ کئے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ مئی 22:09

سیاسی مخالفین کو عوام انتخابات میں رد کردیں گے، ان کی پرواہ کئے بغیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام انتخابات میں رد کردیں گے، سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی، آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں روشن، ترقی یافتہ اور خوشحال ہے، سیاسی مخالفین کو عوام انتخابات میں رد کردیں گے۔