انسداد دہشت گردی عدالت کا افغان باشندے کو کمزور تحقیقات اور بیانات میں تضاد پر رہا کرنے کا حکم

ہفتہ مئی 22:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے افغان باشندے کو کمزور تحقیقات اور بیانات میں تضاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزم پر 20کلوگرام بارودی مواد اور 103آئی ای ڈیز لے جانے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار شخص کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، افغان باشندے کو سی ٹی ڈی نے 2017میں گرفتار کیا تھا، ملزم پر 200کلو گرام بارودی مواد اور 103آئی ای ڈیز لے جانے کا الزام تھا، ملزم کو کمزور تحقیقات اور بیانات میں تضاد پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :