سرفرازاحمدکو بطور کپتان 97سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو پاکستانی کپتان انگلش سرزمین پرشکست کھائے بغیر 4میچز جیت کر سابق آسٹریلین کپتان وروک آرمسٹرانگ کا 97 سالہ پرانا ریکارڈ توڑدیں گے
ہفتہ 19 مئی 2018 22:09
(جاری ہے)
سرفرازاحمد نے ابتک انگلش سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کی اور دونوں میچوں میں پاکستان کو فتح ملی تھی۔ وہ اب تک دنیاکے واحد کپتان ہیں جو تینوں فارمیٹس کے میچز میں کوئی میچ ہارے یا ڈراکئے بغیر وہاں کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں ، اگر ڈرامیچز کو بھی شامل کیا جائے تو کوئی میچ ہارے بغیر میزبان انگلینڈکے خلاف سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے میں سرفرازاحمد دوسرے نمبرپر ہیں۔
ان کے علاوہ تاحال کوئی دوسراایساپاکستانی کپتان نہیں جسے انگلش سرزمین پر کوئی شکست کھائے بغیر کامیابی ملی ہو۔ وروک آرمسٹرانگ اور سرفرازاحمد کے علاوہ صرف دو کپتان انگلش سرزمین پرمیزبان ٹیم کے خلاف کوئی شکست کھائے بغیر ایک ایک کامیابی حاصل کرپائے ہیں جن میں باب سمپسن اور وین ڈرمروشامل ہیں۔لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کرکے سرفرازاحمد انگلش سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے مجموعی طورپر13ویں ملکی کپتان بن جائیں گے۔ان سے قبل جن بارہ کپتانوں نے انگلش سرزمین پر ملکی ٹیم کی قیادت کی ہے، ان میں عمران خان،، جاوید میانداد،،وسیم اکرم اور مصباح الحق کو سب سے زیادہ 2،2 ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوسکاہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.