ڈیرن لی مین 28 مئی سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

اکتوبر تک نوجوان کھلاڑیوں کی راہنمائی جاری رکھیں گے

ہفتہ مئی 22:15

ڈیرن لی مین 28 مئی سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن لی مین معاہدے کے تحت وہ 28 مئی سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور اکتوبر تک نوجوان کھلاڑیوں کی راہنمائی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے دوبارہ لی مین کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور وہ نیشنل پرفارمنس سینٹر میں کرس راجرز اور رائن ہیرس کے ساتھ مل کر نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :