چین امریکی تجارتی مذاکرات ’’مثبت ،تعمیری اور سود مند‘‘رہے،ذرائع مذاکرات

ہفتہ 19 مئی 2018 22:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) واشنگٹن میں چین اور روس کے تجارتی مذاکرات ’’مثبت ،تعمیری اور سود مند‘‘ر ہے ہیں یہ بات مذاکرات میں شرکت کرنے والے ایک ذرائع نے بتائی ہے ،چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نائب وزیراعظم لائیوہی امریکی حکومت کی دعوت پر امریکہ کے ساتھ اقتصادی و تجارتی صلح مشورے کیلئے منگل کو بعد دوپہر واشنگٹن ڈی سی پہنچے ۔