مصنوعی ذہانت (روبوٹ )کے دورمیں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ،

بانی و چیئرمین علی بابا گروپ ْروبوٹ کے فروغ سے طلباء کو بے روزگاری کی شدید صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا،فورم سے خطاب

ہفتہ 19 مئی 2018 22:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) علی گروپ کے بانی اور چیئرمین جیک ما ٹیان جن میو نسپلٹی میں دوسری عالمی ذہانت کانگریس کے دوران ایک فورم میں نئے تعلیمی مطئمع ہائے نظر کی ضرورت پر زور دیا جو مصنوعی ذہانت (روبوٹ) کے دور میں طلباء کو بہتر طور پر لیس کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

’’فرنٹئیر ز :چین میں انٹیلی جیٹس ٹیکنالوجی اور صنعتی ایجاد ‘‘ کے موزوں والے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء نے صرف تعلیم کے روایتی طریقوں سے تعلیم حاصل کی تو مصنوعی ذہانت (روبوٹ)کے فروغ سے طلباء کو بے روزگاری کا شدید سامنا کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس امر کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ بنی نوع انسان مستقبل میں یادداشت اور کیلکولیشن والی مشنیوں سے مقابلہ کر کے ہی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔