چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ ایم تبسم آفتاب علوی نے 7 تا 16 مئی تک ہائیکورٹ سرکٹ میرپور میںکیسز کی سماعت کی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے 07 مئی تا 16 مئی تک ہائی کورٹ سرکٹ میرپور میںمختلف کیسز کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی اوراور عدالت العالیہ کے جج جسٹس محمد شیراز کیانی نے ہائی کورٹ کے 178 مقدمات اور شریعت کورٹ کے 84 مقدمات کے فیصلہ جات کیے۔اپنے 10 روزہ ٹور کے دوران انھوں نے مجموعی طور پر 262 مقدمات کے فیصلہ جات کیے ۔

متعلقہ عنوان :