وزیر بلدیات راجہ نصیر کی والدہ کی وفات پر جماعت اسلامی کے قائدین کا اظہار تعزیت

ہفتہ مئی 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود ،سابق امراء عبدالرشید ترابی ،سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری،راجہ جہانگیر،مشتاق ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحمان،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم ،ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے وزیر بلدیات راجہ نصیر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ،ترجمان کے مطابق قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔