محکمہ زکواة آزاد کشمیر میں واحد سرکاری محکمہ ہے جو ہر وقت غریبوں اور مستحق افراد کی مدد وماونت کیلئے کوشان ہے ‘حلقہ کے شیئرمین ،مقامی چیئرمین ،اور سیکرٹریز زکواة کو ہر ممکن مستحق افراد کی مدد کریں

چیئرمین ضلع زکواة وعشر کمیٹی ضلع باغ راجہ میر حسین خان کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ مئی 22:17

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) چیئرمین ضلع زکواة وعشر کمیٹی ضلع باغ راجہ میر حسین خان نے کہا ہے کہ محکمہ زکواة آزاد کشمیر میں واحد سرکاری محکمہ ہے جو ہر وقت غریبوں اور مستحق افراد کی مدد وماونت کے لیے کوشان ہے حلقہ کے شیئرمین ،مقامی چیئرمین ،اور سیکرٹریز زکواة کو ہر ممکن مستحق افراد کی مدد کریں اور مستحقین زکواة آزاد کشمیر کے لیے رضا کارانہ زکواة کی رقوم باقی ہیں وہ فوری مرکزی زکواة فنڈ اکونٹ میں جمع کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر سے حلقہ چیئرمین صاحبان ،مقامی وعشر کمیٹی باغ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاچیئرمین راجہ میر حسین خان نے کہا کہزکواة کی وصولی میں مقامی سطح پر مقامی زکواة عشر کمیٹیاں بنیاد ہیں اگر مقامی زکواة کمیٹی کے چیئرمین فعال ہو کر کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ زکواة وعشر کی وصولی نہ ہو انہوں نے کہا کہ مقامی چیئرمین اور سیکرٹریز صاحبان کے درمیان رابطہ کا فقدان ہے کو کہ اچھا شگون نہیں آپس میں اتحاد کی فضا کو پیدا کریں اور اپنی اپنی زمہ داریوں کو سمجھا جائے تاکہ مجموعی طور پر نتائج اچھے آہیں اور یہ کار ثواب ہے اجلاس میں چیئرمین حلقہ شرقی زکواة باغ چوہدری محمد صدیق چوہان،چیئرمین صدیق اعوان اور دیگر مقامی چیئرمین صاحبان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :