امریکہ،اسکول میں فائرنگ، پاکستانی طالبہ سمیت 11افراد ہلاک ،12زخمی

فائرنگ کے لئے پستول اور شاٹ گن کا استعمال،امریکی عوام اسلحہ قوانین میں تبدیلی کے لئے سراپا احتجاج

ہفتہ 19 مئی 2018 22:19

امریکہ،اسکول میں فائرنگ، پاکستانی طالبہ سمیت 11افراد ہلاک ،12زخمی
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا سمیت11افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے،فائرنگ کے لئے پستول اور شاٹ گن کا استعمال کیا گیا، امریکی عوام اسلحہ کی جانچ پڑتال کے قوانین میں تبدیلی کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا سمیت گیارہ افراد ہلاک جب کہ دیگر دس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان نے ٹیکساس کے علاقے سینٹا فے میں جمعے کے روز ایک اسکول میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔ اس نوجوان نے جس پستول اور شاٹ گن کا استعمال کیا، وہ اس کے والد نے قانونی طور پر خرید رکھے تھے۔ ٹیکساس کے گورنر نے اس واقعے کے بعد کہا ہے کہ ہتھیاروں پر قدغن عائد کرنے کی بجائے ہتھیاروں کے حصول کے لیے ذہنی صحت سے متعلق جانچ پڑتال پر زور دیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا میں اسکولوں میں اس انداز کے خون ریز واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہتے ہیں۔