رمضان المبار ک قرآن کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیا جائے ،ترجمہ کے ساتھ قرآن کا مطالعہ کیا جائے ،اس ماہ مقدس میں نمازوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے نفی عبادات کا اہتمام بھی کیا جائے

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 19 مئی 2018 22:23

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک قرآن کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیا جائے ،ترجمہ کے ساتھ قرآن کا مطالعہ کیا جائے ،اس ماہ مقدس میں نمازوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے نفی عبادات کا اہتمام بھی کیا جائے تا کہ اس ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے ،اراکین جنرل کونسل ویژن 2030کے تحت دئیے گئے اہداف پورے کریں باالخصوص 30جون تک اپنے اہداف مکمل کریں تا کہ نئے سیشن کاآغاز نئے اہداف کے ساتھ کیا جا سکے ،کارکنان جماعت اسلامی اللہ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انور،سیکرٹری ضلع محمدنسیم خان،عدنان رزاق،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی اس خطے کا مستقبل ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے امت مسلمہ قرآن کی طرف لوٹ آئے تو ہمارے سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ہمارے مسائل کا حل قرآن کے اندر موجود ہے قرآن کا نظام نافذ ہو گا تو ہمارے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی اللہ کی رضا اور حکومت الہیہ کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن خوش قسمت ہیں کہ وہ ان فتنوں کے دور میں اللہ کے دین کے قیام اور نفاذ کے لیے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین میں آگ اور خون کی خولی کھیلی جارہی ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے سیز فائر لائن اور ورکنگ بائونڈریز پر بھارتی افواج کی فائرنگ اعلان جنگ ہے ہندوستان یاد رکھے شہداء کے ورثا ہندوستان کو سبق سیکھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ماعت اسلامی ضلع پونچھ کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں فلسطین اور کشمیر کی صورت حال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ آج کا یہ اجلاس امریکہ کی جانب سے القدس میں امریکی سفارت خانہ قائم کرنے اور القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے،فلسطین کے عوام کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسرائیل کی جانب سے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ اور ظلم وستم کی شدید مذمت کرتا ہے ،یہ اجلاس فلسطین کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،دریں اثناء اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے پاس کی گئی قرار دادمیں لکھا گیا ہے یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیرکی حمایت کرتا ہے اور بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کی شدید مذمت کرتا ہے،یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں پر شدید احتجاج کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ سید علی گیلانی اور اشرف صحرائی کی قیادت میں جاری جدوجہد آزادی اپنی منزل تک پہنچے گی،یہ اجتماع ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کے عظیم الشان شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے ۔