ڈائریکٹرجنرل محکمہ اطلاعات راجہ اظہراقبال کا ضلعی دفتراطلاعات کوٹلی کادورہ

انہوںنے انفارمیشن آفس،نیوزروم کے علاوہ دیگرشعبہ جات کابھی معائنہ کیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء)ڈائریکٹرجنرل محکمہ اطلاعات راجہ اظہراقبال نے گزشتہ روزضلعی دفتراطلاعات کوٹلی کادورہ کیا۔دورے کے دوران انہوںنے انفارمیشن آفس،نیوزروم کے علاوہ دیگرشعبہ جات کابھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل محکمہ اطلاعات نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیرمحکمہ اطلاعات کوجدیدخطوط پراستوار کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

ڈائریکٹرجنرل محکمہ اطلاعات راجہ اظہراقبال نے ضلعی دفترمحکمہ اطلاعات کوٹلی کے دورے کے بعداپنے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے دفترھذاکی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے دفترکے جملہ مسائل کوجلدحل کرنے کی بھی یقین دھانی کروائی۔ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال نے اس موقع پرسٹاف کوہدایات کیںکہ دفتری نظام کومزیدموثربنانے کے لیے مزیداقدامات کئے جائیں۔